Home News اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا پاکستان آنے کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا پاکستان آنے کا اعلان


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 25 سے 27 مئی تک دو روز کے سرکاری دورے پر پاکستان پاکستان اور بنگلادیش آئیں گیوولکن بوزکر نے اپنے ٹوئٹ میں دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا

کہوہ اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب بھی کریں گے۔وولکن بوزکر نے گزشتہ برس اگست میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اپنے دورہ پاکستان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔