Home Sports کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز نے فتح کے لیے لاہور قلندر کو 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرجیل خان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کی ابتدا کی۔ دوسرے اوور میں شرجیل 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد مارٹن گپٹل آئے جنہوں نے  31 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جن میں تین چھکے اور دو چوکے بھی شامل ہیں بعدازاں انہیں احمد دانیال نے بولڈ کردیا۔

ان کے بعد آنے والے نجیب 13 ویں اوور صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ 15 ویں اوور میں والٹن دس رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کنگز کے کھلاڑیوں میں سب سے بڑا اسکور بابر اعظم نے بنایا، انہوں نے 44 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے جن میں سات چوکے شامل ہیں۔

20 اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان کے ساتھ 176 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو اپنے پچھلے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();

http://platform.twitter.com/widgets.js